بٹ خیلہ(مانند نیوز)مسلم لیگ(ق) ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اورپی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدگل زمین نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیان لیگ کے ضلعی صدر امیدوار این اے 9ملاکنڈ سجاد خان اور امیدوار پی کے 23نعیم لعل خان کے ہمراہ نوجوان لیگی رہنما فیض اللہ خان کے حجرہ میں پر ہجوم پریس کانفر نس سے خطاب میں مزدور رہنما گل زمین نے کہا ہے ملک وقوم کو معاشی وسیاسی بحران سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی منزل سے میاں نواز شریف کی قیادت ہی ہمکنار کرسکتی ہے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے ہر ضلع میں بجلی کے گرڈز نادرا دفاتر سوئی کی فراہمی پاسپورٹ دفاتر وغیرہ کا وسیع نیٹ ورک انجینئر امیر مقام اور سجاد خان کے کارنامے ہیں اسلئے ڈویژن کے بچے بچے کو لیگی قیادت کا احسان مند ہو نا چا ہئے انھوں نے غریب ملازمین کی پنشن سہولت ختم کرنے پرپی ٹی آئی قیادت کی سخت مذمت کی اور عوام خصو صا ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے 8فروری کو ووٹ کے ذریعے تحریک انصاف سے بدلا لینے کی اپیل کی۔