وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والے آل خوجل خیل اتحاد و مشران جرگہ ٹیچر اتحاد، صحافی برادری، ینگ خوجل خیل زوانان، خوجل خیل ڈاکٹر برادری، تاجربرادری و متحدہ وکیلان نے متفقہ طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی وزیريستان لوئر وانا میں قوم خوجل خیل ایک امن پسند و تعلیم یافتہ معزز باوقار قوم ہے۔ متحده ہندوستان سے ليکر اجتک ملک خداد کا وفادار رہا ہے، قوم خوجل خيل ایک مضبوط شجرہ نسب رکھتا ہے۔ اب وانہ میں ایک قبضہ مافیا گروپ نے سر اٹھا رکھا ہے۔ جو یتیموں بیواؤں اور بیچارے لوگوں کی جایئدادوں پر غیرقانونی پيسو کے بل بوتے پر قبضہ جمانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ اب پوری دنیا میں پھیلے خوجل خیل قوم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہوا ہے۔ کہ اس غیر قانونی طور سرگرم قبضہ مافیاں گروپ کو بزریعہ پریس کانفرنس مطلع کیا جاتا ہے۔ کہ کڑیکوٹ اور کيمپ روڈ کے ساتھ ملحقه زمين جس پر حکومت وقت نے زبردستی ايک پيکٹ بنايا تھا، امن چیک پوسٹ کا نام ديا تها ختم کرکے قبضه مافيا گروپ نے ناجائز تعميرات شروع کی ہے يه زمين حکومت وقت نے متازعہ بنايا اس رقبہ پہ ہمارا يعنی قوم خوجل خيل کا مقدمہ سرکار کے ساتھ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ آپ لوگ یعنی قبضہ مافیاں گروپ غیر قانونی اور بیجا مداخلت ہمارے جائیداد میں نہ کرے۔ جب تک رياست پاکستان کے عدليه سے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں اتا۔ اس بابت ہم قوم خوجل خیل کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اس زبردستی بنايا گيا امن چیک پوسٹ والا رقبہ ہمارا قومی جدی پشتی و خانگی ملکیتی جایداد ہے آپ لوگ اسکو اپنا سمجھنے کی جسارت تاحیات نہ کرے۔ اسے ہڑپ کرنے ہتھیانے کی ہر جایز و ناجائز قسم کی کوشش کرنے سے باز اجائے۔ آپ لوگوں کا سرمایہ ضایع ہو جیگا۔ دوسری طرف قوم خوجل خیل متفقہ طور پر مارکیٹ بنانے والے کنسٹرکشن, (تعمیراتی) ٹھیکدار اور ساتھ ساتھ مزدوروں کو بھی مطلع کرتے ہیں کہ یہ ایک متنازعہ جگہ ہے۔ یہاں ہر قسم تعمیراتی کام سے اچتناب کرے۔ اسکے علاؤہ قوم خوجل خیل متفقہ و متحدہ طور پر عوام الناس اور کاروباری حضرات کو مطلع کرتے ہے۔ کہ اس متنازعہ مارکیٹ میں کسی قسم کی کاروباری سرکاری نیم سرکاری و نجی سرگرمی میں حصہ نہ لے۔ اور نہ ہی ملکیتی خریدو فروخت کرے۔ کیونکہ یہ ہماری جدی پشتی ملکیت ہے۔ ہمیں یہاں کسی غیر قوم یا فریق کا دعویٰ قابل قبول نہیں۔ ہم قوم خوجل خیل عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے کہ بروقت سٹے آرڈر جاری کرکے ایک حد تک ہماری دل جوئی کی۔ اور قوم خوجل خیل کو پاکستانی معزز باوقار عدالتوں سے انصاف ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ اسی طرح مزید بھی عدلیہ سے انصاف کی توقع کی جاتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم قوم خوجل خیل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ اور خاص کر ایس ایچ او سٹی تھانہ وانا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنھوں نے بروقت عدالت کے حکم کی پیروی کرتے ہوے ٹھیکدار سے متنازعہ مارکیٹ کا تعمیراتی کام رکوا کر علاقہ کو خون خرابہ سے بچا لیا۔ اور علاقہ کا امن برقرار رکھ کر مثالی پولیس کا کردار ادا کیا۔