پشاور ( مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور پی کے 57 مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایک اور کینگرو ٹراٹل کے نتیجے میں ایک ایسی سزا سنا دی گئی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پاکستان میں اس وقت لاقانونیت عروج پر ہے، بانی چیئرمین عمران خان کو صرف پاکستانی عوام سے محبت کی سزا دی جا رہی ہیمگر یہ قوم بانی چیئرمین کے ساتھ ہونے والے ان مظالم کا بدلہ8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ ملتون ٹائون مردان اور طورو میں وقار خان کے حجرے میں ورکرز کنونشنز ٗ خوشحال کلے میں شمولیتی اور دیگر علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ناظم نیبر ہوڈ کونسل شیخ ملتون ارسلان طورو ٗبختیار ایڈووکیٹ ٗالیاس طورو ٗنورگل مہمند ٗفضل تواب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عوام ان عدالتی فیصلو ں کی حیثیت جان چکی ہے اور انکے دل میں عمران خان کی محبت مزید بڑھ گئی ہے اور انکے دلوں سے کوئی بھی اور کوئی بھی فیصلہ عمران خان کی محبت ختم نہیں کرسکتی عمران خان ایک نظریہ کا نام ہے اور یہ نظر یہ پاکستانی قوم کی دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ان ناانصافیوں اور انصاف کے قتل پر ردعمل8 فروری کو عوامی عدالت میں دیا جائیگا یہ فیصلے تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز کو مایوس کرنیکیلئے کئے گئے ہیں عوام نے نہ مایوس ہوناہے اور نہ ہی ہمت ہارنی ہے بلکہ پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ ووٹ کے ذریعے 8 فروری کو انصاف کرنا ہیچیئرمین عمران خان کے خلاف جس انداز میں مقدمات چلائے گئے یہ سب ڈرامے ہیں اور کسی معیار کے مطابق منصفانہ ٹرائل نہیں ہیں تحریک انصاف اپنی قانونی اور سیاسی جدوجہد انشاء اللہ جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کا قوم کو بہت سے پہلے علم تھا کہ عمران خان کو انتخابات سے باہر کرنے کیلئے اس قسم کے غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کئے جائیں گے یہ فیصلے پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین فیصلوں میں یاد کئے جائیں گے اور تاریخ منصفوں کی سیٹوں پر بیٹھنے والوں کی ان سیاہ فیصلوں کو کبھی بھی نہیں بھولے گی لیکن عوام تحریک انصاف کے خلاف ظلم کا بدلہ8 فروری کو ووٹ کی صورت میں لیں گے