اپر چترال (مانند نیوز)ضلعی ہیڈ کوارٹر (پولیس) ضلع چترال اپر میں ڈی،پی،او وقار احمد خان کے دفتر میں ایک رینک سے دوسرے رینک میں ترقی پانے والے افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایس،پی،انوسٹی گیشن اجمل خان، DSP ہیڈ کوارٹر امیر شاہ، جملہ SDPOs، اکاؤنٹنٹ، ریڈر، PA و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب میں ترقی پانیوالوں کو بیجز لگائے گئے۔ اس موقع پر ضلعی پولیس افسر نے تمام افسران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آپ لوگوں کی محنت، ٹریننگ،سنیارٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی سے نوزا گیا ہے جس سے آپ لوگوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اور اپ لگن اور محنت کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے