تیمرگرہ (مانند نیوز)عام انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد کے حوالے سے پولیس لائن تیمرگرہ اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں آگاہی سیشن کا انعقاد ہوا۔آگاہی سیشن میں ضلع بھر کے پولنگ سٹیشن سیکورٹی انچارجان نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید احمد خان،لائن آفیسر فرمان آللہ و دیگر ماسٹر ٹرنینرز نے عام انتخابات کی تیاریوں،سیکیورٹی انتظامات، آزادانہ انتخابات کے انعقاد اور سنٹرل پولیس آفس (CPO) پشاور سے جاری کردہ الیکشن سے متعلق ہدایات کے حوالے سے جملہ پولیس آفسران و پولینگ سٹیشن انچارجان کو اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے سے متعلق اگاہی دی گئی اور انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔