جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبر تحصیل جمرود کے رہائش پذیر افغان باشندہ احسان اللہ نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمرود پولیس ہمیں بے جاتنگ کر رہے ہیں غیر قانونی طور پر پہلے میرے جنرل سٹور واقع وزیر ڈھنڈ پر چھاپہ مار کر مجھے بنا کسی جرم اٹھا کر لے گئے اور مجھے مارا پیٹا اور بعد میں جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنے کی دھمکیاں دیں کر رہا کیا اب میرے بھائی مامور کو بی بی اے کے باوجود جمرود تحصیل کے مین گیٹ سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔افغانی باشندہ احسان اللہ نے کہا کہ جمرود کے مقامی پولیس نے آج جمرود تحصیل کے مین گیٹ کے سامنے سے میرے بھائی معمور جان کو اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ان پر پہلے ہی جعلی مقدمے درج کئے گئے ہیں اور اسی سلسلے میں آج میرا بھائی معمور جان ڈسٹرکٹ خیبر عدالت میں پیش ہوا جہاں پر معزز جج نے انکا بل بیفور ارسٹ (بی بی اے) کنفرم کیا اورجونہی وہ عدالت سے باہر نکلے تو مقامی پولیس نے ایک دفعہ پھر میرے بھائی کو جمرود تحصیل کے مین گیٹ سے اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے۔احسان اللہ نے کہا کہ چند دن قبل جمرود کے مقامی پولیس نے میرے جنرل سٹور پر چھاپہ زن ہوئے اور مجھے اپنے ذاتی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور مطالبات نا ماننے کے صورت میں مجھ پر منشیات کے جعلی مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مظلوم کاروباری لوگ ہیں اور وزیر ڈھنڈ میں جنرل سٹور میں اپنے لئے روزی کما رہے ہیں لیکن مقامی پولیس ہمیں جینے نہیں دیں رہے اور بار بار ناجائز مطالبات کررہے ہیں جو کہ مکمل ظلم،نا انصافی و غیر قانونی عمل ہیں۔اسلئے میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، سی سی پی او پشاور، ڈی پی او خیبر و دیگر پولیس کے دیگر حکام کے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس ناجائز و غیر قانونی کاروائیوں کی روک تھام کریں اور ملوث اہلکاروں کو سخت سزاء دیں اور مجھے انصاف دے کر میرے بھائی معمور جان کو رہا کیا جایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے