دیر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے ای ڈومیسائل کا آغاز کردیا۔ اب گھر بیٹھے ای ڈومیسائل کیلئے ایپلائی کیا جاسکتا ھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر علی شاہ نے ھیڈ کوارٹر دیر میں پہلا ای ڈومیسائل جاری کیا اورآن لائن ای ڈومیسائل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل سطح پر ڈومیسائل کے اجراء سے طالب علموں سمیت عوام کی سفری اور معاشی مشکلات کم ھونگے، وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ سا تھ لوگوں کو گھر کی دہلیز پر ہی ای ڈومیسائل ملے گا۔ حکومت خیبر پختونخواہ ھوم اینڈ ٹرائیبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے ای ڈومیسائل کا اجراء کیا گیا ھے۔ای ڈومیسائل سے اب عوام گھر بیٹھے ڈومیسائل کیلئے ایپلائی کر سکیں گے اور ای ڈومیسائل حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے طالب علموں ودیگر درخواست گزاروں کے وقت کی بچت ھوگی۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ھے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ تحصیل میں ضروری کارروائی کو جلد مکمل کرنے کے بعد ای ڈومیسائل کے اجراء کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول کیلئے کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئیں۔