پشاور (مانند نیوز )پاکستا ن تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر پی کے 57 مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے عمران خان ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں تحریک انصاف کو سیاسی منظر نامے سے الگ کرنے کیلئے غیر قانونی ٗ غیر آئینی ہتھکنڈے اور سازشوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ایک سیاسی جماعت کو خوش کرنے کےلیےتحریک انصاف کے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے عدلیہ کا استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے لیکن عوام 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے ان تمام سازشوں ٗ غیر قانونی اور غیر آئینی ہتکھنڈوں کو ناکام بنادیں گے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکلیں گے اور اپنے قائد عمران خان کی حقیقی آزادی کیلئے جاری اس جدوجہد میں انکا ساتھ دیکر تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گےہم نے ظلم کے اس نظام کو بدلنا ہے اور یہاں پر انصاف کے نظام اورعوام کو حقیقی آزادی دلانی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خزانہ ڈھیری ٗغلہ ڈھیر ٗخائو ٗمنی خیلہ ٗطورو میرہ ٗشیخ ملتون ٗباڑی چم ٗبکٹ گنج ٗپار ہوتی اور دیگر علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین ٗکارنر میٹنگز اور ورکرز کنوننشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھیں انہوںنے کہا کہ عوام 8 فروری کو غرور اور تکبر کا بت پاش پاش کردیں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کراکر حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے