اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہم ہیں حکومت میں نہیں بیٹھیں گے، اپوزیشن میں آواز اٹھانی آتی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور عالم نے کہا کہ ہم فرد واحد کے لئے نہیں ملک کے لئے لڑتے ہیں اور عوام کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، پہلے بھی عوام کے لیے آواز اٹھائی اب بھی اٹھائیں گے۔نور عالم نے کہا کہ مہنگائی ہو، امن و امان ہو یا رائلٹی کی بات ہو آواز اٹھائیں گے، ملک کی بات ہو یا اداروں کے لئے بات ہو سب کریں گے، اسمبلی میں آئیں لیکن احتجاج کا طریقہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہم سب کو کرنا چاہیے، پاکستان کی سیاست میں آئی ایم ایف باہر کے ممالک کو ملوث کرتے ہیں، اندرونی معاملات امریکا اور آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کو احتجاج کرنا چاہیے، عوام کو اپنے ان ارکان قومی اسمبلی سے پوچھنا چاہیے باہر ممالک کو کیسے خطوط لکھ رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے