اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پارلیمان میں صرف وہ لوگ جائیں جو لوگوں کے مینڈیٹ پرآئے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی رگنگ ہوئی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو، کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔