ہری پور (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح ہری پور میں انسداد پولیو مہم فول پروف سیکورٹی انتظامات میں جاری ہے۔ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 1100سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بذات خود سیکورٹی انتظامات کی برائے راست نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر سینیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان پولیو مہم کے تمام تر سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ ڈیوٹی کے دوران چوکس رہ کر فرائض منصبی سرانجام دیں۔ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ مذید عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے