مڈپٹی کمشنر کرکجیب الرحمن نے واپڈا اورسوئی گیس کے حکام کو رمضان المبارک خصوصاً سحری اورافطاری میں کرک کے عوام کو بلاتعطل بجلی اورگیس کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ضلع کے عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی مذکورہ اداروں کے واجب الادا ادائیگیا ں بلاتاخیر کریں کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی اورگیس کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد رفیق،واپڈ اورسوئی ناردرن گیس کے متعلقہ حکام اورخٹک زلمی کے مشران نے شرکت کی۔ مشران نے ڈپٹی کمشنر کو گیس کی عدم دستیابی،اضافی بلوں اورکم پریشر جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے کہا کہ بجلی وگیس کی بلاتعطل فراہمی واپڈا اورگیس کے محکموں کے ذمہ داری ہے تا ہم مقامی لوگ بھی اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قانونی کنکشنز لگوائیں اورباقاعدگی سے ماہانہ بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی کنکشنوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے