پشاور(مانند )مردان کے نجی تعلیمی ادارہ پیلکس انسٹی ٹیوٹ میں ”فری لانسنگ” کے موضوع پرایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے نمایاں اور کامیاب فری لانسرارسلان خان نے بطور ٹرینر شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارسلان خان نے کہا کہ جدید دور میں نوجوان نسل کو عملی زندگی میں کامیابی کے لیے آمدن کے ذرائع بڑھانا ہوں گے کیونکہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے ہی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن طریقہ کار اپناتے ہوئے سٹوڈنٹس اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری ر کھ کر گھر بیٹھے بھی اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے علاوہ ماہانہ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں، ارسلان خان نے آن لائن کمائی کے طریقوں اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فائدوں کے حوالے سے آگاہی دی،،پیلکس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او فضل قاسم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پر عزم اور باصلاحیت ہے انہیں آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ طلبہ کوفری لانسنگ کے بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن کام کے ذریعے عملی زندگی میں بھی یہ مہارتیں ان کو معاشی طور پر سپورٹ کریں گی۔فضل قاسم نے ارسلان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیلکس اپنے طلباء کیلئے وقتا فوقتاً ایسے سیمینارز کا انعقاد کرتی رہے گی اور اپنے طلباء وطالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دے کر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے