جمرود(نمائندہ مانند )تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل جمرود علاقہ شاہ کس کے شاہ محمد خیل زرمحمد کے جملہ خاندان کے مشران ریٹائرڈ کیپٹن صابر شاہ،کلیم خان، جہانزیب خان، فیض محمد نے دیگر ساتھیوں سمیت جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمرود شاہ کس مدو ڈھنڈ میں کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے کیونکہ ہم جملہ خاندان نہ تو زمین فروخت کرنے کے لئے تیار ہیں اور نہ ہی اپنے زمین پر کسی قسم کی مداخلت و تعمیر برداشت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ کسی ایک فرد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ پوری قبیلہ سے مشاورت کئے بغیر زمین سودا بازی کرنے کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ کس مدو ڈھنڈ میں واقع ہماری ملکیتی زمین ہے اس زمین کو ہمارے مشاورت کے بغیر گلتان نامی شخص نے گرڈ اسٹیشن کے لئے ضلعی انتظامیہ پر فروخت کیا ہے لیکن ہم اس سودے کو نہیں مانتے کیونکہ مذکورہ زمین صرف گلتان آفریدی کی نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم نے ضلعی انتظامیہ خیبر کو درخواست بھی دی ہے جبکہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں عدالت جائے گے۔مزکورہ زمین میں شاہ محمد خیل کے زرمحمد خاندان کا 25 جریب سے زائد کا حصہ ہے لہذا ضلعی انتظامیہ خیبر اور تمام دیگر متعلقہ سرکاری اداروں سمیت عام لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ مذکورہ زمین میں ہماری مشاورت کے بغیر کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کیا جائے اور نہ کسی قسم کے تعمیرات کی جائے۔