پشاور(مانند نیوز) صوبائی محکمہ ہوم اینڈ ٹرئیبل آفیئر خیبر پختون خوا کا ویب سائٹ انڈونیشیا کے ہیکروں نے ہیک کردیا۔ NITESH نامی ہیکرز نے صوبائی محکمہ کے ویب سائٹ کو اس وقت ہیک گیا جب آئی ٹی کا عملہ ظہر کی نماز پڑھنے میں مصروف تھے۔ تاہم صحافی کی نشاندہی پر محکمے کو اطلاع کر دی گئی کہ ان کا وہب سائٹ ہیک ہو چکا ہے جو کہ اپنی شناخت انڈونیشین ہیکر کہتے ہیں اور ویب سائٹ پر پیغام دے رہیں ہیں کہتم ہمیں نہیں روک سکتے۔