پشاور (مانند نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ماہ رمضان میں بھی لوگوں کو صاف ستھرے خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، اس حوالے سے اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ پشاور پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے تقریباً تین سو کلو گرام خراب اور باسی چکن برامد کر لیا ہے جس کو موقع پر ہی تلف کرتے ہوئے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا،اسی طرح سوات میں ایک کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک خفیہ گودام اور دکان سے ملاوٹ شدہ قیمہ برامد کر کے تلف کر دیا جبکہ مالکان پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانے بھی عائد کیاگیا،دریں اثناء ڈی جی فوڈ اتھارٹی شفیعِ اللہ خان نے کامیاب کارروائیوں پر اتھارٹی کی ٹیموں کو داد دیتے ہوئے انھیں ماہ رمضان میں کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں انھوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا اشیاء خوردونوش میں ملاؤٹ سے نہ صرف دین اسلام سے روگردانی کرتے ہے بلکہ لوگوں کی صحت سے بھی کھیلتے ہیں اس لئے ملاوٹ مافیا کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے