پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے کارلفٹر دھر لیا۔نشاندھی پر آلٹو موٹر کار اور فروختگی رقم برآمد.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان نے چارج سنبھالتے ہی انٹریس مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے۔اسی سلسلے میں مسمی زاہد ولد گل ورین ساکن کاہی نظامپور نے اپنی موٹر کار آلٹو نمبر 736/اسلام آباد ی جہانگیرہ بس سٹاپ سے لفٹ ہونے کی نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل ارشاد خان کی سربراہی میں ایس ایچ اواکوڑہ الطاف خان نے کاروائی کرتے ہوئے کارلفٹر گلنواز ولد حیات خان ساکن سرڈھیری ضلع چارسدہ تک رسائی حاصل کرکیگرفتار کیا۔نشاندھی پرموٹر کار برآمد کی گئی جبکہ تھانہ اکوڑہ کی حدود سے سوزوکی لفٹ کرکے فروختگی رقم ملزم کا حصہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے۔یاد رہے کہ ملزم کا دوسرا ساتھی افتخار قبل ازیں گرفتار ہوکر جیل منتقل کیا گیا ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے