پبی (مانند نیوز) ماہ مارچ کے دوران ریسکیو1122 نوشہرہ نے 863 حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 190 روڈ ٹریفک حادثات شامل.ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نوشہرہ کو 39 ہزار 653 کالز موصول ہوئیں، جن میں 25 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 863 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں.ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 39 ہزار 653 کالز موصول ہوئیں، جن میں 25 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نو شہرہ کاشف خان نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.10 منٹ میں 863 حادثات میں 800 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران بم دھماکے یا سلنڈر پھٹنے کے 0، سڑک حادثات کے 190، میڈیکل ایمرجنسی کے 621، آگ لگنے کے 13، عمارت گرنے کے 2، جرائم یا گولی لگنے کے 26، ڈوب جانے کے 04, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 07 سے زائد واقعات رونما ہوئے۔ ان ایمرجنسی واقعات میں 800 لوگ متاثر ہوئے جن میں 60 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 740 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 25 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 212 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 90 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 113 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا