پبی (مانند نیوز)رشکئی اکنامک زون (سی پیک)کی سکیورٹی حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا.نوشہرہ پولیس لائن میں رشکئی اکنامک زون (سی پیک)چائینز انجینئرز کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیگی جس میں ایس پی شاہ ممتاز (SSU),ارشاد خان ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل،میجر وقار (OC) سکیورثی،عارف خان (کرنل ریٹائرڈ ZRKسکیورٹی ایڈمن، میجر احسن لائق رشکی اکنامک زون سے)نے شرکت کی اجلاس میں رشکئی اکنامک زون میں موجود چائینز انجئرز کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیا گیا.سکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے مزید فیصلے کئے گئے