کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر خان اور ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے افسران کے ہمراہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور سبزی، فروٹ، گوشت، کریانہ سٹورز اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی جبکہ دیگر دکانداروں کو تنبیہ جاری کی۔انہوں نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ یوم شہادت حضرت علی رضی تعا لیٰ عنہ کے حوالے سے اندرون شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور گذرگاہوں کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات کی وجہ سے تمام مجالس عزا خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے