پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے رمضان المبارک کے دو عشروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت گرانفروشی کے مرتکب 171 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 102 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جن سے جرمانوں کی مد میں 11 لاکھ 27 ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو‘ سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘کمال احمد‘ فوڈ گرین انسپکٹر فخر عالم سمیت دیگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران کارروائیاں عمل میں لائیں جس کے تحت اب تک 6321 خوراک سے وابستہ کاروباروں کو چیک کیا گیا ہے۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 3 فلور ملز‘ 279 جنرل سٹور مالکان‘ 239 نانبائی کی دکانوں‘ 357 قصابوں‘ 290 مرغی فروشوں‘ 79 بیکری مالکان‘ 40 مچھلی فروشوں‘ 20 پکوڑہ فروشوں‘23 ہوٹلز مینیجرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرح گرانفروشی کے مرتکب 171 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 102 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جن سے جرمانوں کی مد میں 11 لاکھ 27 ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں۔راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے محکمہ خوراک پشاور کے افسران کی جانب سے رمضان المبارک میں کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے