کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ کے حلقہ پی کے 91 میں صاف و شفاف اور پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، کوہاٹ پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مذکورہ حلقہ میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سیکیورٹی،حساس پولنگ سٹیشنز میں سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر انتظامات کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ضمنی انتخابات کے صاف و شفاف اور پرامن انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور تندہی سے ادا کریں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اور ادارے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے