اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ میں ذوالفقار علی بھٹو نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، 4 اپریل 1979 کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک غیرشفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔انہوں نے ایکس اکائونٹ پر کہا ہے کہ چوالیس سال بعد سپریم کورٹ نے اس تاریخی غلطی کا ازالہ کیا لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے اہل خانہ اور کارکنوں کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان کا ازالہ محض آنسو اور نہ ختم ہونے والا افسوس ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ذوالفقارعلی بھٹو کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور تمام وابستگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ میں ذوالفقار علی بھٹو نے انتہائی اہم کردار ادا کیا،ذوالفقار علی بھٹو کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کو 1973 کا آئین ملا جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا، سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی جد وجہد کی حقیقت پر مہر ثبت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے