اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔اس کے علاوہ عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 30 مارچ کو جیل میں ملاقاتوں کے لیے عمران خان نے 3 فوکل پرسنز مقرر کردیے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔