دیر بالا (مانند نیوز)ڈبل گیم میں ڈپٹی کمشنر اور جمال خان نے کامیابی حاصل کی جبکہ سنگل گیم میں جمال خان نے اپنے حریف کو ہرا کر رمضان ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی، ضلعی پولیس آفیسر وقار احمد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صدیق اللہ ودیگر نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،شرٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گیے۔تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے اس اقدام کو سراہا۔