ہنگو(مانند نیوز) خیبر پختون خواہ مینارٹیز کے اعلی سطحی وفد کی پی ٹی آئی کے مرکزی چیرمین بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات, کے پی کے اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بنانے کی استدعا،پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر سکھ کمیونٹی کی سکھ جیت کور کو وزیر اعلی کا معاون خصوصی برائے اقلیتی امور بنانے کی استدعا،ملک کی اقلیتوں کی مادر وطن کے لیے خدمات کی بھر پور ستائش کرتے ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آواز بلند کی ہے،جے پی کے میں سکھجیت کور کو وزیر اعلی کا مشیر بنانے کے لیے وزیر اعلی سے بات کروں گا،چیرمیں پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ سے اقلیتوں کے ایک بڑے وفد نے مرکزی سیکریٹریٹ میں چیرمین گوہر خان سے تفصیلی ملاقات کی۔وفد میں سکھ،ہندو،کریسچن کمیونٹی کے رہنما راجیش چند،آل مینارٹیز چیرمین مہندر کمار سندھو،تحصیل ممبر نعمت کمار،تحصیل ممبر مدن سنگھ،نواب چند،کندن سنگھ،پر بھو سنگھ،جاوید ناچیز،یشونت گل،سردار سنی سنگھ،لارز مسیح،شہزاد کمار،ایشور دیال،روہن سنگھ،تنویر لعل،بلدیپ سنگھ شامل تھے.وفد نے بیرسٹر گوہر خان کو خیبر پختون خواہ میں اقلیتوں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اقلیتی نشست پر امیدوار سکھجیت کور کو وزیر اعلی کا مشیر برائے اقلیتی امور بنایا جائے کیونکہ وہ پاکستان کی واحد سکھ کمیونٹی کی امیدوار ہیں جن کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کیا مگر پی ٹی آئی کی نشستیں اپوزیشن کو دے دی۔رہنماوں نے کہا کہ سردار سورن سنگھ کی شہادت کے بعد سے اقلیتیں بھر پور نمائیندگی سے محروم ہیں۔وفد نے بیرسٹر گوہر خان کو یقین دلایا کہ پارٹی کے لیے یرقان کی قربانی دینا ہمارے خون میں شامل ہیں۔بریسٹر گوہر خان نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔پی ٹی آئی کے چیرمین گوہر خان نے وفد یو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بات کریں گئے اور کے پی کے میں اقلیتوں کی اسمبلی میں نمائیندگی نہ ہونے پر ان کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گئے اور کے پی کے اقلیتوں کے سکھجیت کور کو وزیر اعلی کا معاون خصوصی بنانے کے مطالبے پر عمل درآمد کی کوشش کریں گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے