ہنگو(مانند نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو سے الٹراساونڈ مشین چوری، شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو کے گائنی وارڈ سے نا معلوم ملزمان الٹراساونڈ مشین کے اڑے، چوری کے واردات کے بعد ہسپتال عملے میں کھلبلی مچ گئی، ہنگو پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ ہسپتال کے اندر سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام کئی ماہ سے مکمل مفلوج ہے جس کی وجہ سے آئے روز چوری کے وارداتیں ہو رہی ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال پچھلے 8 ماہ سے انتظامی آفیسر ایم ایس سے محروم ہے، عوام حلقوں کا ہسپتال میں بے قاعدگیوں اور بدنظی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چوری واردات روز کا معمول بن چکا ہے۔ تازہ واردات میں نا معلوم ملزمان الٹراساونڈ مشین لے اڑے جبکہ اسی ہسپتال سے متعدد موٹر سائیکل بھی چوری ہو چکے ہیں یہ وارداتیں ہسپتال کی انٹرنل سیکورٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہسپتال کا سی سی ٹی وی کیمروں کا سیکورٹی سسٹم کئی ماہ سے خراب ہے جبکہ 6 ماہ سے یہ ہسپتال انتظامی افیسر کے بغیر چل رہا ہے، عوامی حلقوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فوری طور پر ایم ایس تعینات کیا جائے اور اب تک جتنے بھی چوری اور بدنظمی کے واقعات ہوئے ہیں ان کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے