پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے مردان، پشاور اور اسلام آبا د کے دور دراز کے اضلاح میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔راشن پیک میں روزمرہ اشیاء ضرورت اورآٹا،چاول،چینی،کھانے کاتیل،بیسن،دالیں،کھجوریں،نمک، مرچ، چائے اور شربت شامل ہیں۔اس کے علاوہ عید کے لئے نقد رقم بھی تقسیم کی جارہی ہے۔رمضان راشن پیکج کی ترسیل و تقسیم کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف اضلاح میں بھیجی جاتی ہیں۔اس حوالے ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند کا کہنا ہے کہ مخیر افراد کی تعاون سے یکم رمضان سے30 رمضان المبارک تک ہزاروں بے سہارا مستحق اور غریب خاندانوں کی امداد کی جاتی ہے اور ان خاندان میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کیے جاتے ہیں، امداد کا مقصد غریبوں کو بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہوتا ہے، ضلع مردان کے ہر علاقے میں غریب اور مستحق خاندانوں کی امداد کا سلسلہ مخیر حضرات کی جانب سے پورے رمضان جاری رہتا ہے