اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلٹنٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے، پی سی بی طریقے کار کے مطابق مشاورت مکمل کر رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ معائنہ اور مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان محمد رضوان ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، دو روز قبل ان کا اسکین کرایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے