جنوبی وزیرستان(مانند نیوز) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ پٹرول پمپ یونین ایسوسی ایشن عہدیداروں کی ملاقات، درپیش مسائل سے کمشنر کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز بدھ جنوبی وزیرستان اور ٹانک پٹرول پمپ یونین کے عہدیداروں نے صدام محسود کی قیادت میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ظفر السلام کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد کے شرکاء نے کمشنر صاحب کو پمپ ملکانان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ظفر السلام نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو تحریری ہدایات جاری کرنے سمیت وفد کے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا، یونین عہدیداروں نے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔