جمرود(نمائندہ مانند )بلدیاتی نمائندگان جمرودکی گزشتہ دو سالوں کی ستر اجلاسوں میں صرف دو اجلاس منعقدکرنا تحصیل چیئرمین کی نااہلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل جمرودکے بلدیاتی نمائندگان کی لوکل گورنمنٹ رولز کے تحت ہر سال میں 35اجلاس منعقد ہوناضروری ہیں جبکہ بلدیاتی نمائندگان کو منتخب ہوئے دو سال ہوئے ہیں جن کی 70اجلاس منعقد کرنا ضروری تھا لیکن اب تک صرف دو اجلاس منعقد ہوئے ہیں اور دونوں اجلاس بھی غیرقانونی منعقد ہوئے ہیں چونکہ دونوں منعقدہ اجلاسوں میں پریزائڈنگ آفسر موجود نہیں تھا اجلاسوں کا قانونی طور پر منعقد نہ کرانا تحصیل جمرود چیئرمین کی عدم دلچسپی اور نااہلی ہیں اس کے علاوہ تحصیل سطح پر گیارہ مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین میں صرف ایک خاتون منعقدہ اجلاسوں میں شریک ہوئی ہیں جبکہ دونوں منعقدہ اجلاسوں میں شریک این سیزوی سیز چیئرمینز کو ٹی اے ڈی اے بھی نہیں دیا گیا ہیں۔بعض نمائندگان نے الزام لگایا ہیں کہ تحصیل چیئرمین نے دونوں اجلاس ٹیکس لگانے اور تہہ بازاری کے ٹینڈرز پاس کرنے کے لئے غیرقانونی اجلاس منعقد کئے تھے۔تحصیل جمرودچیئرمین اپنی گاڑی کے لئے تیل اور باڈی گارڈز کے لئے خرچہ اور مراعات بھی ٹی ایم اے فنڈز سے وصول کررہا ہے اور دفتر میں محدود حاضری کے باعث کئی ماہ دفتربند رہتا ہیں۔ ٹی ایم اے آفس میں غیرقانونی طورپر بااثرافراد اب بھی ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلی نے ڈیلی ویجزپر اہلکاران نہ رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹی ایم او جمرود بھی اپنے دفتر تک محدود ہیں ان کی کارکردگی صفرہیں بازار سے پیسے اکٹھے کرتا ہے لیکن صفائی کا نظام ابتر ہے قبضہ مافیاں کو کھلی چھٹی دی گئی ہیں غیرقانی پلازے بنائے جارہے ہیں اور ریلوے پٹڑی پر بھی قبضہ کرکے مارکیٹیں بنائی گئی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہیں۔عوامی شکایات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔عوام نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ تحصیل چیئرمین اور ٹی ایم او جمرود سے تجاوزات مافیاں کے خلاف خاموشی اختیار کرنے اور انہیں کھلی چھٹی دینے پر وضاحت طلب کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔