ڈی آئی خان(مانند نیوز) سیشن جج وزیرستان شاکر اللّٰہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سیشن جج وزیرستان شاکر اللّٰہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ محمد عدنان کا کہنا ہے کہ ٹانک، ڈیرہ کے بارڈر پر گاؤں بھگوال کے قریب سیشن جج کو اغوا کیا گیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مُسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سیشن جج وزیرستان کے اغواء کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ وہ قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو جج کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ جج کو بازیاب کرانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے