ریاض (مانند نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا وبا کے باعث دنیا کو 3 اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے دوران کم آمدنی والے ممالک کی معیشت زیادہ متاثر ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ مہنگائی والے ممالک میں مہنگائی اور مالی خسارے پر قابو پانا ترجیحات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے