ایبٹ آباد (مانند نیوز)سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل کی سربراہی میں پنجاب لوکل گورنمنٹ کی خواتین افسران کے وفد نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وفد کے شراقاء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات کی گئی۔ د ورے کا اہتمام پنجاب میں لوکل گورننس کی بہتری کے لئے جاری جی آئی زی فنڈڈ پروگرام کے تحت کیا گیا۔ دورے کا مقصد لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان معلومات، کوآپریشن کی ضرورت اور پنجاب کے کامیاب سسٹم کی خیبر پختونخوا میں عملدرآمدکر نے کے حوالے سے ضروری امور کا جائزہ لینا تھا۔وفد کے اراکین میں سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی محمود مسعود تمنا،جنرل منیجر صہیب رفیق،ڈپٹی منیجر جبکہ جی آئی زی سے صنم ارشاد ایڈوائزر لوکل گورنمنٹ بھی شامل تھے جبکہ ضلعی افسران ایبٹ آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو، واساٹیکنیکل سٹاف اور دیگر افسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔اجلاس میں سب نیشنل گورننس سے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر کاشف علی نے لینڈ یوز پلان بلڈنگ کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اور ایس این جی پروگرام کے عمر عبدالعزیز نے اس موقع پر شراکا ء کو بتایا کہ صوبے میں صرف 9 فیصد کوڑا بلدیات اٹھا رہی ہیں جبکہ 89فیصد آبادی کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ بعد ازاں وفد نے ٹی ایم اے اور جناح پلازہ دورہ بھی کیا جہاں انہیں ٹی ایم او ایبٹ آباد نے بریف کیا۔۔سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میڈیم آسیہ گل نے KP SNG کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اسی نوعیت کے منصوبے باہمی مشاورت سے کرنے کا اعادہ کیا۔ جلد ہی SNG KPK کی ٹیم کو لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں