ہنگو (مانند نیوز)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہنگو کے وفد رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شاہ تراب نے خان سے ملاقات کی اور انہیں ٹیکنیکل کالج ہنگو میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔شاہ تراب خان ایم پی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) خیبر پختونخوا کے منیجنگ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کیلئے پیر تک کا وقت مانگ لیا۔ ایم پی اے شاہ تراب خان منگل کے روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کے ہمراہ خود منیجنگ ڈائریکٹر سے پشاور میں ملاقات کریں گے اور طلباء کے مسائل کا موقع پر حل نکالیں گے۔دریں اثناء ایم پی اے کی کوششوں سے درویزی پلوسہ، گاؤں وراستہ اور جوار غنڈی میں بھی پانی کی فراہمی اور سڑکوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔اہلیان علاقہ نے شاہ تراب خان کی علاقے کی ترقی کیلئے کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔