کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ کے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی وژن کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح تعلیم اور صحت کے شعبے ہیں۔حکومت تعلیم عام کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 کوہاٹ میں سکول داخلہ مہم کے تحت منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رینا سہروردی، اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف، ای ڈی ای او کوہاٹ، فیمل ای ڈی او کوہاٹ اور سکول ہذا کے پرنسپل موجود تھے۔شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ میں 29 ہزار بچوں کو داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کا تقریبا 60 فیصد تک حاصل کر لیا ہے۔رُکن صوبائی اسمبلی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کے محنت کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں سکول کے پرنسپل لقمان خان نے مہمان خصوصی سمیت تمام مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے