لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے پولیو ٹیمز کے کار کردگی کا جائزہ لیا۔ اے اے سی نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے پولیو ٹیمز کے سیکورٹی کا جائزہ لیااور پولیو ٹیمز کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اے اے سی نے محکمہ صحت کے عملے کو ضلع بھر کے و دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے بچوں کو قطرے پلانے اور سٹل مسڈ بچوں کو کور کرنے،تمام 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی Immunizationاور فنگر مارکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔