بریکوٹ(مانند نیوز)معاشرے کے لئے صحافت روح کی حیثیت رکھتی ہے۔معاشرے کی اصلاح اور اسی راہ راست پر لانے کے لئے صحافی کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔صحافی معاشرے میں الگ مقام رکھتاہے اور اسی مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پیشے سے انصاف رکھنا ان کے لئے اولین فرائض میں شامل ہے۔بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی پائیدار امن،ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ ہمیں امید ہیں کہ وہ بے سہارا،غریب اور بے بس لوگوں کے لئے امید ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے بریکوٹ پریس کلب کے حلف برادری کے موقع پر کیا۔اس تقریب میں سماجی شخصیت افضل شاہ باچا،اے این پی تحصیل بریکوٹ صدر فضل اکبر خان،قومی جرگہ تحصیل صدر فد ا محمد خان،اصلاحی جرگہ تحصیل بریکوٹ صدر فضل منان خان،امن کونسل ضلع سوات نائب چیرمین امیر زیب باچا، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ رہنماء بخت جمیل خان،انور علی باچا کے علاوہ بریکوٹ پریس کلب کے صدر خلیل الرحمان باچانے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ پریس کلب کے سرکاری بلڈنگ کے علاوہ دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور انشاء اللہ ان کے مسائل حل کریں گے۔ہماری بھی کوشش ہے کہ صحافیوں کو جدید آلات مہیا کرکے انہیں اس قابل ہوسکے کہ وہ اپنے علاقے کی خدمت بہتر انداز میں کرسکیں۔ا نہوں نے کہاکہ صحافی خود بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کریں اور کوشش کریں کہ معاشر ے میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ سب ڈویژن بریکوٹ کے مسائل بھی تمام سیاسی وسماجی حلقوں کے اتحاد و اتفاق کی بدولت حل ہوں گے۔مزید براں مقررین نے کہاکہ علاقے کے سماجی و سماجی حلقے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے اوران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے کیونکہ صحافیوں کے بغیر معاشرے کی اصلاح اور اسے راہ راست پر لانا ناممکن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے