بریکوٹ( مانند نیوز )تحصیل کونسل بریکوٹ کا اہم اجلاس ٹی ایم اے بریکوٹ آفس میں منقعد ہوا جس میں تحصیل ناظم کاشف علی خا ن،اسیپکر فضل ودود باچہ ،ریڈر ٹواسسٹنٹ کمشنر اصغر خان ،نائب تحصیلدار سید باچا ،انچارج بریکوٹ چوکی برکت خان ،ایم ایس بریکوٹ ہسپتال فخر عالم ،چیرمین ویلیج کونسل افتخار خان کے علاوہ بریکوٹ بازار کے تاجر برادری کے علاوہ دیگر کثیرتعداد میں موجودتھے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کئی اہم فیصلے ہوئے جن میں بریکوٹ بازار کا الیکشن سرفہرست ہے ۔ بریکوٹ انتظامیہ ،ٹی ایم اے بریکوٹ ،پولیس ،تاجربرادری اور صحافیوں کی نمائندہ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں بریکوٹ بازار کے دکانداروں کامکمل رجسٹریشن کیا جائے گا اور الیکشن کرانے کے لئے تمام تر تیار یاں جلد از جلد کئے جائیں گے ۔ بریکوٹ بازار کے الیکشن میں مزید التوابرداشت نہیں کی جائے گی اور شفاف الیکشن کرکے تمام تر اختیار ات نئی کابینہ کو حوالہ کی جائیں گی َاسی طرح شموزئی بازار کے الیکشن کی تیاریاں بھی شروع کی جائیں گی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بریکوٹ اور شموزئی بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور فور ی طور پر دونوں بازاروں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ سٹینڈ ختم کردیئے جائیں ۔ اسی طرح پرائیویٹ سکول کے طلباء گاڑیاں سکو ل سامنے ایک طرف پارکنگ کرے تاکہ ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو ۔ بریکوٹ بازار میں خصوصاًرکشہ اور سوزوکی ہر جگہ سڑک کنارے پارکنگ نہیں کریں گے اور اگر کسی نے قانون کی پاسداری نہیں کی تو قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے ۔ ٹریفک پولیس بازار میں لوڈگاڑیوں کو نہیں روکیں گی کیونکہ ان کی وجہ سے ٹریفک جام رہتاہے ۔ بریکوٹ بازار صدر رکشوں سے غیر قانونی 300روپے لیتے ہیں جوکہ غیر قانونی ہے کوئی بھی یہ رقم ادا نہ کرے ۔ اجلاس میں بریکوٹ سول ہسپتال کے سامنے مناسب نکاس اب نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران پانی ایمرجنسی کے سامنے بہتے ہیں جوکہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ اور بریکوٹ سول ہسپتال کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک میڈیکل سٹور رات کو کھلیں رہیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو دوائی کی کوئی تکلیف نہ ہو ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے