پشاور (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔یہ منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس میں دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیرِ اعظم انوارالحق شریک ہوئے۔آزاد کشمیر اسٹیک ہولڈرز تحمل دکھائیں، دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں، صدر زرداری، شہباز شریف کا انوار الحق سے رابطہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سمیت اہم سیاسی رہ نماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتِ حال کا مفصل جائزہ لیا گیا اور اس کے حل پر غور کیا گیاکشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے