اسلام آباد (مانند نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا فوٹوگرافرز کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں۔پریتی زنٹا طویل عرصے کے بعد دوبارہ بڑی اسکرین پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں ممبئی سے اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آس پاس موجود فوٹو گرافرز کو اپنی تصاویر لیتے دیکھ کر تھوڑا پریشان نظر آ رہی ہیں۔پریتی زنٹا نے فوٹوگرافرز کو اپنی تصاویر لیتے دیکھ کر کہا کہ ’آپ سب مجھے ڈرا رہے ہیں‘ اور یہ کہتے ہوئے وہ پاس موجود بلڈنگ کی طرف بڑھ گئیں لیکن فوٹو گرافرز کے اصرار پر اُنہوں نے عمارت میں داخل ہونے سے پہلے فوٹو گرافرز کو ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کچھ تصاویر لینے دیں اور پھر عمارت میں داخل ہوگئیں۔پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے فوٹو گرافرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پاپرازی سے لگتا ہے‘۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا جلد ہی عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لاہور 1947‘ میں بوبی دیول کے ہمراہ اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے