شیرگڑھ(اجمل خان)دہشت گرداسرائیل،امریکہ اوران کے حواریوں کامظلوم فلسطینیوں پروحشیانہ بمباری،ظلم اوربربریت کے خلاف19مئی کوپشاور میں جماعت اسلامی فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں اور57اسلامی ممالک کی مکمل خاموشی کے خلاف غزہ ملین مارچ کریں گے جس سےجماعت اسلامی کے نو منتخب مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن اوردیگرخصوصی خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیرغلام رسول نے شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ان کے حواریوں نے دہشت کا بازار گرم کیاہے اور مسلسل بمباری سے اب تک 36 ہزار فلسطینی شہیدجبکہ 80 ہزار سے زائد شدیدزخمی ہوگئے ہیں اس ظلم اوربربریت کے خلاف 57اسلامی ممالک میں کسی ملک یا حکمران نے آوازتک نہیں اٹھائی صرف ایک غیرمسلم ملک افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں مظلوم فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی انہوں نے کہاکہ غزہ پرمسلسل شدید بمباری جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بچے، خواتین اوربزرگ افراد شہید اورزخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس ظلم پرامریکہ، برطانیہ اوران کے حواری اسرائیل کا بھرپورساتھ دے رہے ہیں اور مسلمان ممالک نے مکمل خاموشی اختیارکی ہے اس ظلم اور بربریت کے خلاف جماعت اسلامی ہر میدان میں برسرپیکارہے اور پاکستان کے حکمرانوں سمیت اسلامی ممالک کے حکمران جوخواب خرگوش میں مبتلاہے کو بیدار کرنے کے لئے ملین مارچ کا آغازکیاجارہاہے اس سلسلے میں 19مئی کوپشاورمیں عوامی ملین مارچ ہوگاجس سے جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن سمیت ملکی وبین الاقوامی شخصیات بھی خطاب کریں گےضلع مردان کے غیورعوام ہزاروں کی تعداد میں اس احتجاجی ملین مارچ میں شرکت کریں گے انہوں نے پختونخواہ کے غیوراوراسلام پسندعوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ اس ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں تاکہ اسرائیل اوران کے حواری مظلوم فلسطینیوں پرمزید ظلم سے باز رہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے