سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام خان غازی نے کہا ہے کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا مگر اس کیلئے شرط یہ ہے کہ وہ اپنے روزگار میں مخلص ہوں حلال رزق کمانا عین عبادت ہے ہمارے پیغمبر ﷺ نے بھی تجارت کئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لقمان مارکیٹ بامقابل لیویز تھانہ سخاکوٹ میں نوررحمان اتمان خیل موٹرزاینڈپراپرٹی ڈیلرزکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب سے یونین کونسل سخاکوٹ جدید کے سابقہ ناظم وپی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے جائنٹ سیکرٹری الحاج شیربہادر خان، چیئرمین وی سی لطیفے علی رحمان، ٹریڈیونین سخاکوٹ بازار کے سابقہ سینئر نائب صدر حاجی نواب خان اور موٹرزاینڈپراپرٹی ڈیلرز کے اونر نوررحمان اتمان خیل نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر ٹریڈیونین سخاکوٹ بازار کے سابقہ صدر حمید خان لالا،جنرل سیکرٹری سلطان زیب، اسلحہ ڈیلرز کے صدرعابدعلی اور جنرل سیکرٹری فضل ربی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نوررحمان موٹرزاینڈپراپرٹی ڈیلرزایک بااعتماد نام ہے اور عوام بلاجھجک اس میں اس میں خرید وفروخت کرسکتے ہیں جو تاجر امانت دار اور سچاہوں اور لوگوں کیساتھ دھوکہ نہیں کرتااور روزگار بہتر طریقے سے کرتا ہوں وہ اخرت میں انبیاء،صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہونگے۔اس موقع پر تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام خان غازی نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ نوررحمان اتمان خیل موٹرزاینڈپراپرٹی ڈیلرزکے دفترکا افتتاح کیا