ریاض (مانند نیوز)سعودی حکام نے کہا ہے کہ کل ( پیر ،27 مئی) سورج دن 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا،اس سے قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔اردو نیوز نے سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئر ماجد آل زاہرہ کے حوالے سے بتایا کہ سال میں دوبار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے جس سے قبلہ رخ کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو دن 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور یہ رواں سال (2024 ) کا پہلا مرحلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اس وقت جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا تھا ،چھڑی زمین میں گاڑھ کر اس کے سائے سے قبلہ رخ کا تعین کرتے تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے