اسلام آباد (مانند نیوز) اپریل میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی چین سے درآمدات بڑھ گئیں۔ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ چین سے درآمدات 1 ارب 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ اپریل 2023ء میں چین سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع کے مطابق مارچ 2024ء میں ایران سے درآمدات 1 ارب 30 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2023ء تا اپریل 2024ء چین سے درآمدات 11 ارب 63 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے درآمدات 9 ارب 84 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے