اسلام آباد (مانند نیوز) خیبر پختون خوا میں 7 مئی سے جاری گندم کی خریداری مہم کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمۂ خوراک نے سیکیورٹی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا دیا۔محکمۂ خوراک کے مطابق بعض ڈیلرز ایس او پیز کے برعکس گندم خریدنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، واضح کردہ ایس او پیز کے خلاف کسی سے گندم نہیں خرید سکتے۔خط کے متن کے مطابق گندم خریداری مہم کے دوران سیکیورٹی دی جائے۔محکمۂ خوراک کی درخواست پر محکمۂ داخلہ نے سیکیورٹی کے لیے آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا۔محکمۂ داخلہ نے کہا کہ محکمۂ خوراک کی محدود گندم خریداری کی مہم جاری ہے، محکمۂ خوراک کے حکام کو ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ذرائع کے مطابق چند عناصر گندم کی خریداری مہم کو بند کرانا چاہتے ہیں، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں گوداموں پر مقامی لوگوں نے کئی بار حملے کیے، سیکیورٹی نہ ہونے سے افسران گوداموں کی چیکنگ تک نہیں کر سکتے۔اس حوالے سے سیکریٹری خوراک ظریف آلمانی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو خط لکھ دیا ہے، آنے والے چند دنوں کے دوران سیکیورٹی مل جائے گی۔ظریف آلمانی نے کہا کہ گندم خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، کسی کے دباؤ پر گندم خریداری مہم بند نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے