پبی (مانند نیوز) منیجمنٹ کیڈر افیسرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں بڑی تعداد میں آفیسرز نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت صوبائی چیئرپرسن گل راج خان، جنرل سیکرٹری عمران خان جدون ا ور دیگر عہدیداروں نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رتھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں انتظامی افسران کو عہدوں سے ہٹا کر انکی جگہ غیر متعلقہ افراد کو انتظامی عہددوں پر تعینات کیا گیا ہے جو نہ صرف محکمہ تعلیم کیساتھ زیادتی ہے بلکہ انتظامی بحران کے باعث طلبہ بھی متاثر ہونے لگتے ہے اور انتظامی عہدوں پر غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی توہین عدالت کے زمرے میں بھی اتا ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں انتظامی بحران کا باعث بھی بننے لگا انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کے خلاف گہرے سازش کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان کے انقلابی منشور کے بھی خلاف ہے۔ پہلے سے ہی سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اگر اساتذہ کرام کو انتظامی افسران کی جگہ تعینات کر دیں تو یہ بچوں کے ساتھ بھی زیادتی ہے۔ انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے برتی او ایس ڈییز افسران تا حال ترقی سے بھی محروم ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامی عہدوں پر فلفور انتظامی کیڈر کے افیسرز کو تعینات کیا جائے اور دیگر درپیش مسائل حل کئے جائیں تاکہ محکمہ تعلیم اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے