اسلام آباد (مانند نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئیں۔ دیگر شرکا میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مدِمقابل کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔پارٹی صدر کے عہدے کے لیے نواز شریف کے 8 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھےذرائع کے مطابق کھیل داس کوہستانی نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے، چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ سے ن لیگ کے صدر بشیر میمن نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ خیبر پختون خوا سے امیر مقام نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔چیلنجز کے بغیر اقتدار نہیں ملتا، حکومت 5 سال پورے کریگی، خواجہ آصف ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے سردار یعقوب نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔رانا ثناء اللّٰہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا جبکہ کمیشن کے 4 ارکان میں عشرت اشرف، اقبال ظفر، کھیل داس اور جمال شاہ کاکڑ بھی شامل تھے۔آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات جمع کروائے گئے اور 1 بجے تک ان کی جانچ پڑتال ہوئی۔کاغذات واپس لینے کا وقت ڈھائی بجے تھا، پارٹی صدر کے الیکشن کےلیے 4 بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہونا تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے