بریکوٹ (مانند نیوز) تحصیل بریکوٹ میں یوم تکبیر ریلی کا انعقاد یوم تکبیر ، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ۔یوم تکبیر28 مئی کے نام سے یاد کیا جانے والا یہ دن ہر سال ملک بھر میں قومی فخر اور شکرانے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جب پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک اورپہلی مسلم ریاست بن گیا۔ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ چیرمین کاشف علی خان اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل شیر حسن خان ٹی ایم اے کے نور العزیز خان بریکوٹ ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر فخر عالم خان 1122 کے اہلکار نائب تحصیلدار سید باچا سیاسی وسماجی شخصیات عزیز احمد خان معراج الدین تنہا پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ تحصیل بریکوٹ کے صدر حنیف خان و دیگر نے بریکوٹ بازار میں یوم تکبیر ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم ۔تکبیر کے نام سے موسوم کیا نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اسلام اور وطن کےدشمن کے مقابلہ کی تیاری کا حکم اللہ پاک نے دیا ہے. تاکہ اللہ کے دشمنوں کو خوف زدہ کیا نے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک ہے۔‏۔ آج کے دن پاکستان کامیابی سے اپنی ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہو گیا۔ یوم ِتکبیر ہماری قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ ہمیں ایک ایٹمی ریاست بننے کے سفر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری قیادت اوسائنسدانوں نے اس نمایاں کامیابی کو حاصل کرنے کیلئے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ آج جب ہم اپنے اس سفر پر نگاہ دوڑائیں تو ہمیں اپنے سائنسدانوں اورانجینئرزکی انتھک محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہوگا کیونکہ ان کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی ہمیں اپنے سائنسدان اورانجنیئرز کے کارہائے نمایاں پر فخر ہے. ریلی میں تحصیل انتظامیہ بمعہ ریونیو سٹاف، تحصیل میونسپل، پولیس، وکلاء برادری، اور سول سوسائٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی. ریلی میں پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے