کوہاٹ (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے یوم تکبیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے۔ڈی۔اے کوہاٹ میں ایک تقریب منعقد کیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہے کہ وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مملکت خداد ادپاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزادی سب سے بڑی نعمت ہے اور وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے خاطر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملک وقوم کے فلاح و بہبود کیلئے دن رات محنت کرینگے اور مملکت پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے مزید کہا کہ اس ملک کی خاطر افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں اور ہم ہی اس کے رکھوالے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کے حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور پاکستان میں امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی مانگے گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے